عطیہ خون کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا گیا،مگر محکمہ صحت کی طرف سے کوئی تقریب نہ ہوسکی

blood donation ill hospitalملک وال(نامہ نگار) عطیہ خون کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا گیا ، بلڈ ڈونیشن ڈے منانے کا مقصد عوام میں خون کا عطیہ دینے کے رجحان کی بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کرنا ہے محکمہ صحت کی طرف سے کوئی تقریب نہ ہوسکی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی منایا گیا مگر محکمہ صحت کی طرف سے کوئی تقریب نہ ہوسکی سرکاری ہسپتالوں میں میں کئی سال قبل بلڈ بینک کے لئے سامان تو فراہم کردیا گیا مگر بلڈ بینک کی عمارت اور عملہ سرے سے ہی موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان تباہ برباد ہو رہا ہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد ناگہانی آفات اور حادثات کی شکل میں خون کی ضرورت اور مفت خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کرناتھادنیا بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ طور پر خون کے عطیات دیکر دوسروں کی جان بچانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکرتے کہ خون کی محفوظ منتقلی سے متعلق شعور کو عام کیا جاتا مگر نااہل افسران اور عدم توجہی کی وجہ سے تحصیل بھر میں کوئی سیمینارز،واکس اور تقریب نہ ہوسکی ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت دنیا بھر میں ہر سال 14جون کو خون کے عطیات دینے کا دن اس مقصد کے لئے منایا جاتا ہے کہ لوگوں میں خون کا عطیہ دینے کا مثبت رجحان بڑھے۔ شہریوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں سیمینارز،واکس اور تقریبات ہونی چائیے تھیں جس میں مقررین انسانی زندگی کیلئے خون اور خون عطیہ کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگرکرتے اور ایک اک قطرے خون کے لئے ترستی زندگیوں کو دیکھنے سے قرب کے احساس کے ساتھ کسی کی جان بچانے کے لئے ایک بوتل خون کی اہمیت سے آگاہی کرتے کیونکہ ہماری عطیہ کی ہوئی خون کی ایک بوتل موت کی تاریکی میں ڈوبتی ہوئی کسی زندگی کا چراغ پھر سے روشن کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جدید طبی سائنس نے بھی خون عطیہ کرنے کو صحت کے لئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں آئرن کی شرح میں اضافے سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے جو مختلف امراض کا باعث بنتا ہے لیکن خون عطیہ کر کے اس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق خون دینے سے بڑی تعداد میں کیلوریز میں بھی کمی واقع ہوتی ہے جو موٹاپے سے بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاہم یہ فائدے معمول کی بنیادوں پر خون عطیہ کرنے سے ہی حاصل ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں