حکومت کو چاہئے تھا کہ تعلیم پر اورنج ٹرین سے دوگنا بجٹ رکھتے

budgetملک وال(نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ عمران نفیس نے پنجاب حکومت کے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ تعلیم پر اورنج ٹرین سے دوگنا بجٹ رکھتے تاکہ تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے مزید وقت برباد نہ ہو لیکن صوبائی بجٹ میں عوام کو شاندار دھوکے سے بیوقوف بنایا گیا میاں شہباز شریف نے اورنج ٹرین کیلئے بھاری بجٹ رکھ کر ثابت کر دیا کہ وہ صرف لاہور کے وزیر اعلیٰ ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے صدر رانا محمد عارف نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بجلی کے نام پر ووٹ لینے والے میاں شہباز شریف نے توانائی کے شعبہ کو نظر انداز کیا ۔ پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر عبدالرؤف گوندل نے کہا کہ پنجاب کے حکمران صحت اور تعلیم کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہیں لیکن بجٹ میں ان دونوں شعبوں کی بجائے بجٹ کا زیادہ حصہ اورنج ٹرین اور دیگر غیر ضروری منصوبوں کیلئے مختص کیا گیاانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے روایتی بجٹ پیش کیا جس میں عوان کو سوائے لولی پاپ کیلئے اور کچھ نہیں دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شاہد حسین شاہ نے کہا کہ حکومت نے عوام دوست اور شاندار بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے جس میں صوبہ کی ترقی کو فوکس کیا گیا ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی نائب صدر راجہ ذوالفقار علی نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم کے بنیادی شعبوں کو یکسر نظر انداز کیا گیا حکومت نے وعدوں کے باوجود پی ٹی یو کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کے برعکس اساتذہ کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا اب عید کے بعد حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر کریں گے۔ ایپکا کے رہنما اعجاز گوندل نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہیں جسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں