مسجدالحرام میں خواتین معتمرین کی خدمت کے لیے ایک ہزار لیڈی گائیڈز تعینات

makka hajj khana kaba macaریاض: سعودی عرب کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران اندرون اوربیرون ملک سے بیت اللہ کی زیارت اورعمرہ کی سعادت کے لیے آنے والے مسلمانوں کی رہنمائی کی خاطربڑی تعداد میں مرد حضرات تعینات کیے ہیں وہیں خواتین معتمرین کی رہنمائی کے لیے 1040پیشہ ورخواتین گائیڈزکی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں امور نسواں کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر فاطمہ بنت زیدان الرشود کا کہنا ہے کہ  بیت اللہ کی زیارت کی سعادت کے حصول کے لیے آنے والی خواتین کی رہ نمائی کے لیے امسال 1040 پیشہ ور اور تعلیم یافتہ خواتین گائیڈز تعینات کی گئی ہیں جو خواتین کو شرعی امور میں رہ نمائی ، اللہ کے گھرکے آداب اور مسجد حرام بالخصوص عمرہ سے متعلق امور میں ان کی رہ نمائی کافریضہ انجام دیتی ہیں۔

خواتین رہ نما نا صرف انتظامی امور میں زائرات کی معاونت اور مدد کرتی ہیں بلکہ اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی، دعوت وارشاد، تلاوت کلام پاک کا اہتمام، نمازوں کے دوران صفوں کی درستی، کتب اورقرآن پاک کی فراہمی، زائرات کے لیے تیار کردہ تحائف ان تک پہنچانے، خواتین کے لیے مختص جگہ پر صفائی کا اہتمام کرنے اور قالینیں بچھانے جیسے امور بھی انجام دیتی ہیں۔

2 تبصرے “مسجدالحرام میں خواتین معتمرین کی خدمت کے لیے ایک ہزار لیڈی گائیڈز تعینات

اپنا تبصرہ بھیجیں