ڈی پی او کے احکامات ہوا میں اڑ گئے پولیس تھانہ ملک وال چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار نہ کر سکی

Wapda meter reader munawarملک وال(تحصیل رپورٹر) بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ واپڈا کے میڑریڈر منور سلیم کے چور گینگ کے سرغنہ ہونے کے انکشاف کی خبروں کی اشاعت پر ڈی پی او منڈی بہاوالدین راجا بشارت محمود نے ملزم کو گرفتار کرنے کے آرڈر 7جون کو ڈی ایس پی ملک وال کو ارصال کیے تھے جس کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ملک وال کے تاجر راہنما راؤ محبوب نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میری دکان کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوا تھا چوری ہونے سے قبل کچھ دیر پہلے یہی سرغنہ منور سلیم میری دکان کے دائیں بائیں کافی چکر لگاتا رہا جس کے کچھ دیر بعد موٹر سائیکل چوری ہو گیا راؤ محبو ب نے ڈی ایس پی ملک وال رانا اسلام کو بیان دیا کہ مجھے پہلے سے ہی شق تھا کہ ملزم موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہے تاہم ملزم کی بین الاضلاعی چور وں کو رہائش دینے اور گینگ کا سرغنہ ہونے کیااطلاعات سے مجھے قوی یقین ہو گیا جس پر ڈی ایس پی رانا اسلام نے تاجر راہنما راؤ محبوب کو اپنا موبائل نمبر دیا اور کہا کہ جہاں پر بھی ملزم نظر آئے مجھے فوری طور پر اطلاع دیں میں ملزم کو گرفتار کروا لونگا تاجر راؤ محبوب نے پولیس تھانہ ملک وال کو ملزم منور سلیم کو نامزد کرنے کے لیے بھی کہا چور گینگ کے سرغنہ کی خبروں کی اشاعت پر ڈی پی اور راجا بشارت محمود نے ڈی ایس پی رانا اسلام کو ملزم کی گرفتاری کے لیے تحریری حکم نامہ بھی بھیجا مگر تا حال چور گینگ کے ماسٹر مائنڈ منور سلیم کی گرفتاری ملک وال پولیس کے ایک معمہ بنی ہوئی ہے عوام کو نشاندہی کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے بار بار کہا جا رہا ہے مگر پولیس از خود ملزم کی گرفتاری کے لیے کیا کر رہی ہے ؟ ملزم نکو ملتانی جس نے پولیس نیو تھانہ ملتان میں سب انسپکٹر شفیع کو دوران تفتیش ملزم منور کا انکشاف کیا یہی ملزم کچھ عرصہ پہلے پولیس تھانہ ملکوا ل میں بھی شاہ پور جیل سے لایا گیا تھا اور تفتیش کے لیے ریمانڈ پر رکھا گیا تھا اسوقت کی تفتیش میں کیا ہوا تھا کیا اس وقت بھی ملزم نکو ملتانی نے چور گینگ کے سربراہ کا انکشاف کیا تھا اگر انکشاف کیا تھا تو تب ملزم کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا عوامی حلقوں میں پولیس کے حوالہ سے ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر طرح طرح کے سوالات جنم لے رہے ہیں تھانہ ملک وال سے چوروں کے سرغنہ کی گرفتاری کے حوالہ سے پوچھا گیا تو پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں