قمر خان کی طرف سے وعدہ کے مطابق وکٹوریہ برج پر ٹوٹے ہوئے لکڑی کے پھٹوں کی جگہ نئے پھٹے لگا دئیے گئے

malika victoria bridge malakwalملک وال(ساجد مغل) سماجی راہنما قمر خان کی طرف سے وعدہ کے مطابق تاریخی چک نظام وکٹوریہ برج پر ٹوٹے ہوئے لکڑی کے پھٹوں کی جگہ نئے پھٹے لگا دئیے گئے اہلیان علاقہ کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق چک نظام کے مقام پر تاریخی ملکہ وکٹوریہ ریلوے برج جس کے دونوں اطراف سائیڈ واک کے لکڑی کے 3فٹ چوڑے پھٹے تباہ حالی کا شکار ہو چکے تھے جن کی وجہ سے ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا تھا محکمہ ریلوے کی غلوے کی غفلت کے باعث صدیوں پرانے پھٹوں کو ایک دفعہ بھی مرمت نہ کیا جا سکا بلکہ ڈی ایس ریلوے کی جانب سے عوا م کے ساتھ مذاق کے طور پر پل کے دونوں اطراف وال چاکنگ لکھوا دی گئی کہ پل کے پھٹے ٹوٹ چکے ہیں لہذا احتیاط سے چلیں مئی کے مہینہ میں یکے بعد دیگرے موٹر سافلت کے باعث صدیوں پرانے پھٹوں کو ایک دفعہ بھی مرمت نہ کیا جا سکا بلکہ ڈی ایس ریلوے کی جانب سے عوا م کے ساتھ مذاق کے طور پر پل کے دونوں اطراف وال چاکنگ لکھوا دی گئی کہ پل کے پھٹے ٹوٹ چکے ہیں لہذا احتیاط سے چلیں مئی کے مہینہ میں یکے بعد دیگرے موٹر سائیکل سوار اور مویشیوں کے پل سے گرنے کے کئی واقعات رونما ہوئے جس وجہ سے ریلوے برج کے سائیڈ واک کی ایک سائیڈ بند کر دی گئی جس پر پنڈ دادنخان ہرن پور چک نظام ملک وال اور گردونواح کے ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا جس پر سماجی راہنما الحاج قمر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریلوے وکٹوریہ برج کا دورہ کیا اور ٹوٹے ہوئے پھٹوں کی جگہ نئے پھٹے لگانے کا وعدہ کیا جو گذشتہ روز قمر خان نے اپنی زیر نگرانی چک نظام ریلوے وکٹوریہ برج کے سائیڈ واک پر ٹوٹے ہوئے پھٹوں کی جگہ نئے پھٹے لگو ا دئیے جس سے اب دونوں اطراف کے سائیڈ واک کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا اہلیان علاقہ کا الحاج قمر خان کو زبردست خراج تحسین۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں