ڈی سی او اور ڈی پی او کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ

Fruite mandi bahauddinانتظامیہ پوری طرح چوکس ہے ، کسی کو پھلوں سبزیوں کے نرخوں پرمن مانی نہیں کرنے دیں گے،ڈی سی او
پھلوں اور سبزیوں کے نرخ 6جون کی سطح پر برقرار رکھے یا کم کئے جائیں، کسی چیز کی قلت نہیں ہونی چاہیئے،مظفر خان سیال کی ہدایت
وزیراعلیٰ نے رمضان میں عوام کا استحصال کرنے والوں کے ہاتھ روکنے کا حکم دیا ہے جس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے،ڈی پی او
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے ۔ کسی کو پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کے تعین میں من مانی نہیں کرنے دیں گے۔ ڈی پی او راجہ بشارت محمود کے ساتھ صبح کے وقت سبزی وفروٹ منڈی کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ منڈی میں کسی بھی چیز کی قلت نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کے نرخ 6جون کی سطح پر برقرار رکھے یا کم کئے جائیں۔ دونوں افسروں نے منڈی کے مختلف حصوں میں پڑے سٹاک کا معیار بھی چیک کیا۔ انہوں نے اس موقع پر نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور پالک کا سٹاک یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رمضان المبارک میں عوام کا استحصال کرنے والوں کے ہاتھ روکنے کا حکم دیا ہے جس پر پوری طرح عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ کاروباری حضرات کو بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالنا چاہیئے۔بعدازاں مظفر خان سیال نے دن کے وقت رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں