اے سی ملکوال کی کاروائی:اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 14 دکانداروں کو 31 ہزار روپے جرمانہ

AC Asif Raza Malakwal newsملک وال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے ملکوال ،گوجرہ اور کھائی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر زائد نرخ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے 14 دکانداروں کو 31 ہزار روپے جرمانہ اور 2 دن کے لئے حوالات میں بند کرادیا تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے ملکوال، گوجرہ اور کھائی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر زائد ریٹ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں محمد اکرم فروٹ فروش کو3 ہزار جرمانہ ،حافظ احمد کھجور فروش کو 3 ہزار جرمانہ اوررانا مجید کھجور فروش کو 3ہزار جرمانہ کر دیا جبکہ موضع کھائی میں انور کریانہ سٹور کو2 ہزار ،عاصم علی فروٹ فروش کو 2 ہزار ،شیخ عارف کو 2 ہزار،طارق فروٹ فروش کو2 ہزار،سونی گوشت فروش کو2 ہزار،طارق محمودکریانہ سٹور کو2 ہزارجرمانہ کردیا بعدازاں گوجرہ میں خالد کریانہ کو2 ہزار،جاوید اقبال کریانہ کو2ہزار،محمد عارف کریانہ کو 2 ہزارقیصر عباس گوشت فروش کو 2 ہزار،مجاہد فروٹ فروش کو 2ہزارجرمانہ کردیا اور 2 دن کے لئے حوالات میں بند بھی کروا دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں