اراضی ریکارڈ سنٹر باقی ماندہ اراضی بھی جلد کمپیوٹرائز کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں

Revenue meeting mandi bahauddinرمضان المبارک کی مصروفیات کے باوجود ریونیو وصولی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،مظفر خان سیال
مالی سال کے اختتام تک تمام اہداف حاصل کئے جائیں، اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلداروں اور دیگر ریونیو افسروں کو مزید متحرک کریں
اراضی ریکارڈ سنٹر باقی ماندہ اراضی بھی جلد کمپیوٹرائز کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں،ڈی سی او کااجلاس سے خطاب
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی مصروفیات کے باوجود ریونیو وصولی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اورمالی سال کے اختتام تک تمام اہداف حاصل کئے جائیں۔ ریونیوافسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے فرداً فرداً تمام ریونیو کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلداروں اور دیگر ریونیو افسروں کو مزید متحرک کریں۔ ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلئے قانون کے تحت تمام تر اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرز شبیر حسین چیمہ،آصف رضا اور کاشف رضا اعوان سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ مظفر خان سیال نے اراضی ریکارڈ سنٹروں کے انچارجوں پر زور دیا کہ وہ باقیماندہ اراضی بھی جلد از جلد کمپیوٹرائز کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں جبکہ بلاک کھیوٹ کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔ اجلاس میں انچارج خرم رانجھا نے اپنے سنٹر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تفصیل بتائی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں