ٹی او آر کا ملکوال میں ناجائز تجاوازات کے خلاف آپریشن،دکانداروں کا قیمتی سامان ضبط،بھاری جرمانے

Tajawazat kay khilaaf operation malakwalملک وال(نامہ نگار) شہر کے تمام بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کے تحصیل آفیسر ریگولیشن عرفان احمد گوندل کا گرینڈ آپریشن ،دکانداروں کا قیمتی اور بھاری سامان ضبط کر کے بھاری جرمانے کر دیے، سماجی تنظیموں کا ٹی او آر کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف تحصیل آفیسر ریگولیشن عرفان احمد گوندل کا گرینڈ آپریشن ،دکانداروں کا قیمتی اور بھاری سامان ضبط کر کے بھاری جرمانے کر دیے، دکانداروں نے تجاوزا ت اتنے بڑھا رکھے تھے کہ بازاروں میں خواتین سمیت تمام راہگیروں کا گزرناتک محال ہوچکا تھا لوگوں کا کندھے سے کندھا ٹکراتا تھا عوامی شکایت پر تحصیل آفیسر ریگولیشن عرفان احمد گوند ل نے بلا امتیاز آپریشن کر کے تمام بازاروں سے تجاوزات کا صفایا کر دیا اس موقع پر عرفان گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ناجائز تجاوز ات کرنے والے دکاندار کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں آئندہ بھی اگر دکانداروں نے تجاوز کیا تو ان کا سامان ضبط اور دکانداروں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا کھانے کے لیے بھیج دیا جائے گا عرفان گوندل نے کہا عوامی شکایات اس قد ر بڑھ چکی تھیں کہ آپریشن کرنا مجبوری بن گیا تھاانتظامیہ کا رویہ ہمیشہ دکانداروں کے ساتھ دوستانہ رہا مگر اس کے برعکس دکاندار حضرات نے ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ منفی رویہ اپنا یا قانونی حد سے کسی کو بھی تجاوز کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائے گی عرفان گوندل کا کہنا تھا بازاروں میں سے ناجائز تجاوزات کا نام ونشان تک ختم کر دیا جائے گا قبل ازیں عرفان گوندل نے گوجرہ میں بھی 3 دکانداروں کو تین تین ہزار جرمانہ اور 2 دن کے لئے جیل بھیج دیا۔ آپریشن کرنے پر سماجی تنظیموں نے ٹی او آر عرفان گوندل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے وسط سے سبزی منڈیوں کو بھی باہر منتقل کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں