شیعہ قتل عام کی مذمت کے حوالہ سے علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حق میں ریلی

ISO and MWM raily malakwalملک وال(نامہ نگار)ملک بھر میں جاری شیعہ قتل عام کی مذمت کے حوالہ سے علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حق میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے امام بارگاہ باب العمران مسجد سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت شیعہ رہنما سید رضوان صفدر نے کی۔ ریلی کے سرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے ریلی کے اختتام پر ضلعی آرگنائزر سید رضوان صفدر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شیعہ افراد کے قتل عام کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت اہل تشیع کا قتل عام رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں