رمضان بازاروں میں تمام ضروری اشیا ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں،حمیدہ وحید الدین

Hamida visiting ramzan bazaar mbdin news عوام ماہ مقدس میں زبردست ریلیف دینے پرشہباز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں،حمیدہ وحید الدین
رمضان بازاروں میں تمام ضروری اشیا ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں، شہری باعزت ماحول میں سستی اور معیاری اشیا خریدتے ہیں
صوبائی وزیر کامنڈی بہاؤالدین ، کھٹیالہ شیخاں میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ، سٹالوں اور رجسٹر شکایات کا معائنہ کیا ،اظہار اطمینان
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو تمام ضروری اشیا ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں اور عوام ماہ مقدس میں زبردست ریلیف دینے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں۔ آج (ہفتہ )یہاں کمیٹی روڈ اور نواحی قصبے کٹھیالہ شیخاں میں قائم رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی سہولت کیلئے رمضان پیکیج دے رہی ہے ۔ جس کے باعث رمضان بازاروں میں کم آمدن والے افراد باعزت ماحول میں سستی اور معیاری اشیا خریدتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے رمضان بازاروں کے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور رجسٹر شکایات چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے انہیں بتایا کہ ڈی سی او اور دیگر انتظامی افسران باقاعدگی سے رمضان بازاروں کے دورے کررہے ہیں۔ صارفین کو یہاں ہر قسم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ حمیدہ وحیدالدین نے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کو کامیاب بنانے میں تاجر برادری کا بھی کردارہے۔کاروباری طبقہ عوام کو مزید ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دے۔ بلاشبہ ایک ماہ کیلئے منافع میں کمی کرکے ماہ رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹی جاسکتی ہیں۔ حکومت آئندہ بھی عوام کی بہتری کیلئے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس موقع پر صارفین بالخصوص خواتین سے گفتگو بھی کی اور ان کی شکایات سنیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں