ریجنل پاسپورٹ آفس میں کرپشن ثابت ہونے پر پاسپورٹ آفس کے تمام سٹاف کے تبادلے

Regional Passport Office Mandi Bahauddin news

منڈی بہاؤالدین:
ریجنل پاسپورٹ آفس میں کرپشن ثابت ہونے پر پاسپورٹ آفس کے تمام سٹاف کے تبادلے’
ریجنل پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 6 ملازمین کو ضلع بدر کردیا گیا’

منڈی بہاء الدین( فیاض بٹ) کچھ عرصہ قبل پاسپورٹ دفتر کے انچارج عاصم حسین سمیت عملہ کی رشوت ستانی پر تفصیلی خبریں شائع کی تھیں جس پر فوری طور پر ایف آئی اے کے ایک اعلیٰ افسر کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا تھا میڈیا کی خبریں درست ہونے پر حکام بالا نے سزا کے طور پر پاسپورٹ انچارج عاصم حسین کو لاہور، فوٹو گرافر تنویر ڈیروہ اسماعیل،درجہ چہارم کے ملازمین قنان اشتیاق گوجرانوالہ،نذر میانوالی اور عطا محمد کوکہوٹہ تبدیل کر دیاعلاوہ ازیں گوجرانوالہ اور ناروال کے عملے کے بھی اکھاڑبچھاڑ کر دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں