اسسٹنٹ کمشنر شبیر چیمہ کا رمضان بازار میں صارفین کی شکایات پر سخت نوٹس، دکانداروں کو آخری وارننگ

AC listening problems in ramzan bazaarاسسٹنٹ کمشنر شبیر چیمہ کا رمضان بازار میں صارفین کی شکایات پر سخت نوٹس، دکانداروں کو آخری وارننگ
حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھجوایا جائیگا،جمعہ کو زیادہ رش کی وجہ سے سٹاک بھی زیادہ رکھا جائے،اے سی کی ہدایت
ایسے افراد پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو صارف کے روپ میں دکاندار ہیں، ٹی ایم او انصر ساہی،مستحق افراد کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے،شبیر چیمہ
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے رمضان بازار میں صارفین کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے دکانداروں کو آخری وارننگ دی ہے۔ انہوں نے جمعہ کو مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔اس موقع پر بعض صارفین نے شکایت کی کہ دکاندار انہیں مقررہ مقدار میں اشیا فراہم نہیں کررہے جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھجوادیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ جمعہ کو صارفین کے زیادہ رش کی وجہ سے سٹاک کی مقدار بھی زیادہ رکھی جائے۔ ٹی ایم او انصر ساہی نے بتایا کہ ٹی ایم اے کا عملہ ایسے افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے جو دراصل صارف کے روپ میں دکاندار ہیں اور سستی اشیا خرید کر مہنگے داموں بیچنا چاہتے ہیں۔ اے سی شبیر چیمہ نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کی حق تلفی ہرگز نہیں کرنے دی جائے گی۔ دریں اثنا انہوں نے مقامی سبزی فروش کو نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر 3روز کیلئے جیل بھجوادیا۔5ہزار جرمانہ موقع پر وصول کرلیا گیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں