کوٹ بلوچ:40سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد،جسم پر گولیوں اورزخمو ں کے نشانات

Dead body kot balochتھانہ صدرکے علاقہ سے 40سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، جسم پر گولیوں اورزخمو ں کے نشانات، پولیس نے تشدد کر کے قتل کیاہے، بھائیوں کا موقف۔ اس قتل میں پولیس ملوث نہیں ،مقتول ریکارڈ یافتہ ہے اس پر ڈکیتیوں کے مقدمات درج ہیں۔پولیس
منڈی بہاوالدین: تھانہ صدرکے علاقہ کوٹ بلوچ کے قریب سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔جس کی شناخت محمد یونس کے نام ہوئی ہے،پولیس تھانہ صدرنے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے، مقتول یونس کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے میرے بھائی کو تشدد کر کے قتل کیاہے، پولیس جان بوجھ کر پوسٹمارٹم میں دیر کروا رہی ہے،7 گھنٹے سے ہسپتال میں موجودہیں لیکن لاش کا پوسٹمارٹم نہیں کیاجارہا،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے جب تک پولیس کاغذات مکمل نہیں کرکے دیتی اس وقت تک پوسٹمارٹم نہیں کیاجاسکتا۔ دوسری جانب ایس ایچ اوتھانہ صدرنے میڈیاکو موقف دیتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے یونس کو قتل نہیں کیا۔اطلاع ملنے پر کوٹ بلوچ کے قریب سے لاش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مقتول یونس ریکارڈیافتہ ہے اس پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں