رمضان میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام آیا یا کمی ہوئی ،پھلوں کے نرخ بھی کم ہونے چاہئیں

Prince control meetingپرائس مجسٹریٹ گرانفروشی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کردیں،مظفر خان سیال
رمضان میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام آیا یا کمی ہوئی ،پھلوں کے نرخ بھی کم ہونے چاہئیں، پرائس مجسٹریٹ فیلڈ میں ڈٹے رہیں
گرانفروشوں کا علاج جیل ہے،رمضان بازار میں بدانتظامی یا بدتمیزی کی شکایت ملی تو سخت کارروائی ہوگی،ڈی سی او کا اجلاس سے خطاب
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے پرائس مجسٹریٹوں پر زور دیا ہے کہ وہ گرانفروشی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کردیں۔ رمضان المبارک میں سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام آیا یا کمی ہوئی تاہم پھلوں کے نرخ بھی کم ہونے چاہئیں۔ پرائس مجسٹریٹوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آف سیزن ہونے کی وجہ سے صرف ٹماٹر اور بند گوبھی کے نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی باقی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ گرمی اور روزے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹ فیلڈ میں ڈٹے رہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ پنجاب حکومت کے رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد صارفین کو گرانفروشوں کے شکنجے سے بچانا ہے۔کسی رمضان بازار میں بدانتظامی یا شہریوں سے بدتمیزی کی کوئی شکایت ملی تو سخت کارروائی ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اے سی ملکوال آصف رضا نے گرانفروشی پر 2دکاندار وں جبکہ اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے ایک سٹال والے کو جیل بھجوایا۔مظفر خان سیال نے کہا کہ مہنگائی کرنے والوں کا واحد علاج جیل ہی ہے۔ اس ضمن میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں