تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ رجوعہ میں بااثرافراد نے غریب مزدور کا جینا دوبھرکردیا

kisanمنڈی بہائوالدین) احسان الحق نازش(  میں نے 5ایکڑزمین محمد زمان محمد نواز محمد احسان قوم راں ساکن رجوعہ سے 1سال پٹہ پرلی اس زمین میں موجودہ فصل جوار 3ایکڑ،2ایکڑبرسیم، پرمشتعمل ہے جو کہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے جل سَڑ گئی ہے ہمیں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے اس نقصان کے ذمہ دار محمد زمان وغیرہ ہیں ان خیالات کا اظہار غلام قادر ولد روشن ماچھی اور ظفراقبال نے میڈیا ٹیم سے دوران احتجاج کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے زمین ایک سال پٹہ پرلی جس کی مالیت پٹہ زمین 2لاکھ روپے محمد زمان اور محمد نواز وغیرہ کو ادا کیے جب میں آپنی فصل جوار اور برسیم کو پانی لگانے لگا توانہوں نے پیٹر انجن بند کردیا اورپٹہ اتارکرلےگئے اور مجھے دھمکیاں دیں کہ اگرتم نے فصل کوپانی دینگ کی کوشش کی توہم تمہیں قتل کردیں گے ملک غلام حیدر ہیگرخوردنےبتایا کہ غلام قادرکے ساتھ بہت بڑا ظلم ہواہے کہ اس غریب نے زمین پٹہ پرلی اورروپے بھی اداکردئیے لیکن محمد زمان اورمحمد نواز وغیرہ نے غریب کی فصل کوتباہ کردیا اورغلام قادرجب بھی آپنی رقم کا مطالبہ کرتاہے تواس کو قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں یہ افراد بااثر ہونے کی وجہ سے غریبوں پر ظلم کی انتہا کررہے ہیں انہوں نے5000 ہزار فی ایکڑ گورنمنٹ سے لیکرخود کھاگئے جوکہ غلام حیدر کا حق بنتاتھا وزیراعلٰی پنجاب DPOمنڈی بہاؤالدین SHOتھانہ پاہڑیانوالی سے پرزوراپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے تاکہ ہمارے بچے بھی باعزت طورپر2وقت کی روٹی کھا  سکے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں