چک نمبر2میں مسلح افرادکی فائرنگ2افرادجاں بحق،خاتون سمیت 4زخمی،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

firing pistalمنڈی بہائوالدین کے علاقہ چک نمبر2میں مسلح افرادکی فائرنگ سے دوافرادموقع پرجاںبحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 4افرادشدید زخمی ہوگئے۔ایک شدیدزخمی کو تشویشناک حالت میں گجرات ریفرکردیاگیاہے۔چک نمبر2شمالی کے رہائشی شہزاداحمد ، پرویزاقبال کی مخالف گروپ سے رنجش چل رہی تھی کہ تلخ کلامی پر دونوں گروپوں میں لڑائی ہوگئی اورفائرنگ شروع ہوگئی۔فائرنگ کی زدمیں آکرشہزاداحمد اورپرویزاقبال موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ راہ گیرخاتون سمیت 4افرادشدیدزخمی ہوگئے ،ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں گجرات ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،جب کہ باقی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں منتقل کرکے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔پولیس تھانہ سول لائن کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے، پولیس نے تفتیش شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں