رمضان بازاروں میں تعینات اہلکارحکومت کی نیک نامی میں اضافے کیلئے کام کریں،وحید انصاری

Member board of reveneu visit ramzan bazaarرمضان بازاروں میں تعینات اہلکارحکومت کی نیک نامی میں اضافے کیلئے کام کریں،وحید انصاری
شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ممبر بورڈ آف ریونیوکی منڈی شہر،ملکوال اور کٹھیالہ شیخاں کے دورے میں گفتگو
صارفین کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،اے سی آصف رضا، شہری کی شکایت پر اے سی شبیر چیمہ نے ایک دکاندارکو جیل بھجوادیا
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ممبر بورڈ آف ریونیو وحیداحمد انصاری نے کہا ہے کہ رمضان بازارعوام کی خدمت کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں تعینات سرکاری اہلکار حکومت کی نیک نامی میں اضافہ کرنے کیلئے کام کریں اور شہریوں کو بھرپور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ منڈی بہاؤالدین کے شہروں ملکوال، کٹھیالہ شیخاں اور منڈی کے مختلف رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر انہوں نے چئیرمین مارکیٹ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ قیمتوں میں اضافے پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے وزن کے باٹ بھی چیک کئے۔ ملکوال رمضان بازار کے دورے میں اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے انہیں بتایا کہ صارفین کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اس رمضان بازار کے بارے میں شکایات کی شرح نہایت کم ہے۔کٹھیالہ اور منڈی شہر میں اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے انہیں بریفنگ دی۔ ممبر بورڈ آف ریونیو نے صارفین کی شکایات بھی سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر شہری کی شکایت پر اے سی شبیر چیمہ نے رمضان بازار کے ایک دکاندارکو جیل بھجوادیا۔٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں