نصف صدی پرانے سکول میں سماجی راہنما رفاقت مختار گوندل کی انتھک کوششوں کے بعد بجلی لگوانے میں کامیاب

Ch. Rafaqat Mukhtar gondalملک وال (نامہ نگار) نصف صدی پرانے سکول میں سماجی راہنما رفاقت مختار گوندل چار سال کی انتھک کوششوں کے بعد بجلی لگوانے میں کامیاب، اہل دیہہ کا زبردست خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول اجووال جو کہ 1961میں بنا، تاحال بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم تھا، جس سے معصوم بچے، اساتذہ اور خواتین اساتذہ شدید گرمی سے بے حال ہو جاتے اور تدریسی عمل پر منفی اثرات پڑتے۔ سابق ایم پی اے وسیم افضل چن اور سماجی راہنما چوہدری رفاقت مختار گوندل نے مذکورہ سکول میں بجلی لگوا نے کا بیڑا اٹھایا اور چار سال کی مسلسل کوششوں کے بعد اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے۔ رفاقت مختار گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس ضمن میں کئی بار گوجرانوالہ بھی جانا پڑا اور گیپکو چیف سے خصوصی گزارش کر کے اپنے مادر علمی کو بجلی جیسی بنیادی سہولت سے آراستہ کروانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمدﷲ گورنمنٹ پرائمری سکول اجووال کے لئے 15 کے وی کا ٹرانسفارمر، تاریں ا ور بجلی کے پول وغیرہ آ چکے ہیں ا ور گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے تک سکول کی بجلی چالو کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چوہدری مختار کالونی اجووال میں بھی بجلی کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے اور کئی سال کی کوششوں کے بعد کالونی کے سینکڑوں باسیوں کو بجلی کی سہولت دستیاب ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق قرب الٰہی اور ذریعہ نجات ہے اور انشاء اﷲ میں اپنی آخری سانس تک لوگوں کی خدمت کرتا رہوں گا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں