زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان سے مزید4لاکھ76ہزار روپے وصول

tax dayمنڈی بہاؤالدین :زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان سے مزید4لاکھ76ہزار روپے وصول
اسسٹنٹ کلکٹر منڈی بہاؤالدین نے 2لاکھ 70ہزار ،اسسٹنٹ کلکٹر پھالیہ نے ایک لاکھ 91ہزار، اے سی ملکوال نے15ہزار وصول کئے
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان سے مزید4لاکھ76ہزار روپے وصول کرلئے گئے ہیں۔ ضلع حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ اسسٹنٹ کلکٹر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین نے مختلف مقامات پر کارروائی کرکے 2لاکھ 70ہزار روپے، اسسٹنٹ کلکٹر پھالیہ کاشف رضا اعوان نے ایک لاکھ 91ہزار روپے ریکوری کی جبکہ عدم ادائیگی پر ایک نادہندہ کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کلکٹر ملکوال آصف رضا نے 2نادہندگان کو گرفتار کرکے 15ہزار روپے وصول کئے۔ ڈی سی او نے ریونیو افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ محصولات کی وصولی کے اہداف کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں