ڈی پی او نے بین الاضلاعی چور گینگ کے سرغنہ واپڈا کے میٹر ریڈر کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

Raja Basharat Mahmood DPO Mandi Bahauddin newsملک وال (نامہ نگار) ڈی پی او منڈی بہاوالدین راجا بشارت محمود نے بین الاضلاعی چور گینگ کے سرغنہ واپڈا کے میٹر ریڈر منور سلیم کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل نیو تھانہ پولیس ملتان میں پکڑے جانے والے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کاکارندہ حمیدا عرف نکو ملتانی نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ ہماری گینگ کا ماسٹر مائنڈ ملک وال کا رہائشی واپڈا ملازم منور سلیم ہے جس کے پاس گینگ کے تمام لوگ رہائش پذیر ہوتے ہیں اور گینگ کا سرغنہ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو دور دراز علاقوں میں فروخت کرتا ہے حمیدا عرف نکو ملتانی کے انکشاف پر ماسٹر مائنڈ منور سلیم کو مقدمہ نمبر 190/16میں نامزد کیا گیا جس کی گرفتاری کے لیے ملتان پولیس نے چھاپے بھی مارے مگر ملزم گرفتار نہ ہوسکا جس کے حوالے سے اخبارات میں خبریں شائع ہونے پرڈ سٹرکٹ پولیس افسر راجابشارت محمودنے نوٹس لیتے ہوئے گینگ کے سرغنہ منور سلیم میٹر ریڈر کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں