ماہ مقدس میں تجوریاں بھرنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں,ڈی سی او

DCO visiting ramzan bazaar mandi bahauddinماہ مقدس کے دوران منافع خوروں کو ہرگز من مانی نہیں کرنے دی جائے گی،ڈی سی او مظفر خان سیال
ضلع بھر میں قائم 5رمضان بازار سہولتوں کی فراہمی میں پیش پیش ہیں،ماہ مقدس میں تجوریاں بھرنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں
ڈی سی او کا سستا رمضان بازاراور سحری کے وقت سبزی منڈی کا دورہ،ڈی پی او بھی ساتھ تھے،روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں پر نظررکھنے کی ہدایت
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ماہ مقدس کے دوران منافع خوروں کو ہرگز من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عوام کو ضروری اشیا کی خریداری میں ریلیف فراہم کرنا ہے اور ضلع بھر میں قائم 5رمضان بازار سہولتوں کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔ کچہری روڈ پر قائم سستا رمضان بازار کے دورے میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ تاجر برادری کے ایسے افراد جو انسانیت کا دکھ درد رکھتے ہیں اور عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کی انتظامیہ کی کوششوں کا ساتھ دیتے ہیں وہ ہمارے سر کا تاج ہیں لیکن رمضان المبارک میں تجوریاں بھرنے والے کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ ڈی سی او نے رمضان بازاروں کے تمام سٹالوں کو معائنہ کیا اور بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ اور ٹی ایم او انصر ساہی کی تعریف کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نرخ بتانے والی ایل سی ڈی سکرینیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں۔ ایک کلو کے چینی کے پیکٹ بھی رکھے جائیں۔ دورے میں اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان اور تحصیلدار محمود بھٹی بھی ساتھ تھے۔ قبل ازیں انہوں نے سحری کے وقت ڈی پی او راجہ بشارت کے ساتھ سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا اور ای ڈی او زراعت میاں عبدالرشید اور سیکرٹری مارکیٹ کو سختی سے ہدایت کی رمضان سے پہلے والی قیمتوں میں کسی صورت میں اضافہ نہیں ہونا چاہیئے۔روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں