رمضان پیکیج سے کم آمدنی والے افراد کو زبردست ریلیف ملا ہے

AC Malakwal Asif Raza mbdin newsملک وال(نامہ نگار) رمضان بازار وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کیلئے تحفہ ہیں جہاں ہر کسی کو بلاامتیاز معیاری اشیا سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے ملکوال اور موضع رکن میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ رمضان بازار وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کیلئے تحفہ ہیں جہاں ہر کسی کو بلاامتیاز معیاری اشیا سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رمضان پیکیج سے کم آمدنی والے افراد کو زبردست ریلیف ملا ہے اور انتظامیہ اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ رمضان بازار کے مقاصد بہرصورت حاصل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمی میں صارفین کیلئے رمضان بازاروں میں بیٹھنے اور فرسٹ ایڈ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جبکہ خواتین کیلئے آٹے کے الگ سٹال لگائے گئے ہیں۔ آصف رضا نے دونوں رمضان بازاروں میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ الیکٹرانک پیمانہ نمایاں جگہوں پر رکھیں جہاں سے خریدار وزن دیکھ سکیں۔ انہوں نے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔اے سی کو بتایا گیا کہ رمضان بازار میں ہر دکاندار کیلئے نہ صرف پنکھے لگائے گئے ہیں بلکہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں