رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا بحال رہنا نیک شگون ہے

Peace Committee meetingرمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا بحال رہنا نیک شگون ہے،ڈی پی او راجہ بشارت
عوام ، علماء کرام اور تاجر برادری کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کو پہلے کی طرح ناکام بنا دیں گے،امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی پی او منڈی بہاؤالدین راجہ بشارت محمود نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی فضا بحال رہنا نیک شگون ہے۔ عوام، علماء کرام، مشائخ عظام، دیگر مذاہب کے سرکردہ رہنماؤں اور تاجر برادری کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کو پہلے کی طرح ناکام بنا دیں گے۔ آج (بدھ) ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بعض علماء اور تاجر رہنماؤں کی شکایت پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سحر و افطار کے وقت بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ڈی پی او نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر پابندی پر عملدرآمد پر آئمہ کرام کے شکر گزار ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرز شبیر حسین چیمہ اور کاشف رضا اعوان نے بھی شرکت کی۔ تاجر رہنماؤں دیوان معیز اﷲ، اسد ادریس قریشی، شیخ اخلاق، بابو بشیر احمد، کونسلر سید طاہر عباس، مولانا زبیر شاہ بخاری اور دیگر نے یقین دلایا کہ منڈی بہاؤالدین کی امن و امان کی روایتی فضا برقرار رکھنے میں بھر پور تعاون کریں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں