سب ڈویژن گیپکو ملکوال کے لائن سپریٹنڈنٹ مہر صفدر نے بجلی چوری کے ریکارڈ توڑ ڈالے

Corruptionملک وال (نامہ نگار)سب ڈویژن گیپکو ملکوال کے لائن سپریٹنڈنٹ مہر صفدر نے ماہانہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کراتے ہوئے زرعی ٹیوب ویل ،گھریلو ائیر کنڈیشنر سمیت پٹرول پمپ کو غیر قانونی بجلی فراہم کر کے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ تفصیلات کے سب ڈویژن گیپکو ملکوال کے لائن مین عارضی لائن سپر ٹینڈنٹ نے چوٹ فیڈر میں دوران تعیناتی میں لاکھوں روپے کی ماہانہ بجلی چوری کروا کر محکمہ واپڈا کا لاکھوں روپے کانقصان کر رہا ہے مہر صفدر نے زرعی ٹیوب ویلوں ،گھریلو ایئر کینڈیشنرز اور پٹرول پمپ کو غیر قانونی بجلی فراہم کر رکھی ہے یاد رہے کہ چک رائب میں موجود ایک پٹرول پمپ کو دکان کے میٹر سے گزشتہ کئی ماہ سے بجلی فراہم کروا کر کرپشن کی جارہی ہے شکائت پر ایس ڈی او واپڈا میاں نذیر نے کہا کہ پٹرول پمپ کو بغیر ٹرانسفارمر کے بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ہے اس حوالہ سے ایل ایس مہر صفدر نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پریشر کی بناء پر بجلی چلائی جارہی ہے کنکشن کاٹ دیں گے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں