اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،ٹرانسپورٹروں کو 39ہزار جرمانہ، 20ٹرک بند،فریال فخر

Secretary RTA MB DIN Faryal Fakharمنڈی بہاؤالدین : اوورلوڈنگ کیخلاف کریک ڈاؤن،ٹرانسپورٹروں کو 39ہزار جرمانہ، 20ٹرک بند،فریال فخر
زائد سامان اتار دیا گیا، آئندہ اوورلوڈنگ سے گریز کریں ورنہ قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا،سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر کی وارننگ
سنگل ایکسل والاڈالہ 12، ڈبل ایکسل والا 18اور تین ایکسل والا ڈالہ زیادہ سے زیادہ 24ٹن وزن لوڈ کرسکتا ہے،آگاہی مہم بھی شروع
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع منڈی بہاؤالدین میں اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے منڈی بہاؤالدین فریال فخر نے مختلف سڑکوں پر کارروائی کرکے ٹرانسپورٹروں کو 39ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ 20ٹرک تھانوں میں بند کردیے گئے۔ ٹرکوں اور ڈالوں پر لوڈ زائد سامان بھی اتار دیا گیا۔ فریال فخر نے ڈرائیوروں کو سختی سے خبردار کیا کہ آئندہ اوورلوڈنگ سے گریز کیا جائے ورنہ قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے اوورلوڈنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کردی ہے اور ڈرائیوروں کو بتایا کہ سنگل ایکسل والاڈالہ 12ٹن، ڈبل ایکسل والا 18اور تین ایکسل والا ڈالہ زیادہ سے زیادہ 24ٹن وزن لوڈ کرسکتا ہے۔ اسی طرح سنگل ایکسل والے ٹرک پر 17.5ٹن، ڈبل پر 27.5جبکہ تین ایکسل والے ٹرک پر وزن لوڈ کرنے کی حد39.5ٹن ہے۔ اس موقع پر حد وزن کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں