کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سوچ پیدا ہوتی ہے،کھیلوں کے مقابلے بڑے ضروری ہیں

Bedmintor tournamentملک وال(نامہ نگار)کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری سوچ پیدا ہوتی ہے اس لئے کھیلوں کے مقابلے بڑے ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل ڈفر خالد محمود سیال نے چک نمبر23 میں بیڈمنٹن کے فائنل میچ کے موقع پر تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے میں کھیل بڑے ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ یونین کونسل کی سطح تک کھیلوں کی سرپرستی کرے دیہی علاقوں میں نوجوانوں بڑی صلاحیت موجود ہے اس موقع پر خالدمحمود سیال نے جیتنے والی ٹیم کو نقد اور ٹرافی کا انعام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں