مختلف محکموں نے رسول بیراج پر سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مشق کی

mock exersise at rasool beraj mbdinمنڈی بہاؤالدین :مختلف محکموں نے رسول بیراج پر سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مشق کی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع کے مختلف محکموں نے رسول بیراج پر سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مشق کی۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے سیلاب میں ڈوبنے والے افراد کو بچانے کی مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ محکمہ صحت نے ابتدائی طبی امداد کا کیمپ لگایا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام محکموں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب سے پہلے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء اﷲ صدیقی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے اے ڈی سی کو اپنی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں