روزہ فرض عبادت اس سے تقویٰ پیدا ہوتا ہے

ramzan ramadan ramadhanملک وال(نامہ نگار) ان خیالات اظہار صاحبزادہ پیر سید شبیہ الحسن نے دربار عالیہ بہگام شریف پر مریدین اور عقیدت مندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ اپنے ارد گرد بسنے والے اپنے مسلمان بہن بھائیوں کا خیال رکھیں اور انہیں بھی سحری و افطاری کے وقت یاد رکھیں روزہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے امیر اور غریب کے فرق کو ختم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں عبادات کا خاص اہتمام کر کے ہمیں اپنے مالک کو راضی کرنے کے موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہئے سید شبیہ الحسن نے کہا کہ فطر انہ کی رقم رمضان المبارک کے آخر میں دینے کی بجائے شروع میں ہی دے دینا چاہئے تاکہ غریب بھی عید کے لئے اپنی خریداری کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں