’’بچھڑا/بھینس بچاؤ‘‘ سکیم: ڈی سی او نے فارمرز میں7لاکھ 20ہزار روپے کے امدادی چیک کئے

livestock cheque distrubution
’’بچھڑا/بھینس بچاؤ‘‘ سکیم:ڈی سی او نے فارمرز میں7لاکھ 20ہزار روپے کے امدادی چیک کئے

140 غریب افراد ، بیواؤں اور بے سہارا خواتین میں فی جانور 6500روپے تقسیم ،150افراد کو فی جانور 4ہزارروپے کی سبسڈی ملے گی
ڈی سی او کا منڈی شہر اور پھالیہ میں رمضان بازاروں کا دورہ، رمضان پیکیج کے تمام ثمرات شہریوں تک منتقل کئے جائیں،مظفر خان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال نے محکمہ لائیو سٹاک کی ’’بچھڑا/بھینس بچاؤ‘‘ سکیم کے تحت مویشی پال حضرات میں ابتدائی طور پر 7لاکھ 20ہزار روپے کے امدادی چیک کئے۔ ٹی ایم اے ہال میں ہونے والی تقریب میں ای ڈی او زراعت میاں عبدالرشید، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ اور فارمرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پنجاب حکومت کی ’’بچھڑا/ بھینس بچاؤ ‘‘ اور’’کٹافربہ‘‘سکیم کے تحت محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین103کسانوں کو15لاکھ روپے کی سبسڈی دے گا ۔ مجموعی طورپر دیہات کے140 غریب افراد ، بیواؤں اور بے سہارا خواتین میں فی جانور 6500روپے’’کٹا، بھینس بچاؤ ‘‘ منصوبے کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ ’’کٹافربہ‘‘سکیم کے تحت 150افراد کو فی جانور 4ہزارروپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

دریں اثنا ڈی سی او نے منڈی شہر اور پھالیہ میں قائم رمضان بازاروں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز شبیر حسین چیمہ اور کاشف رضا اعوان کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے رمضان پیکیج کے تمام ثمرات شہریوں تک منتقل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے مختلف سٹالوں کا معائنہ کیا اور صارفین سے بھی بات چیت کی۔ضلع میں 5رمضان بازار پوری طرح فعال ہوچکے ہیں جہاں شہریوں کو ضروری اشیا سستے داموں دستیاب ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں