حکومتی اعلانات کے باوجود سحر و افطار میں روزہ داروں کو اذیت دینے کا سلسلہ جاری

Loadsheding bulb lightملک وال(نامہ نگار)گیپکو گوجرہ کی رِیت نہ بدلی، حکومتی اعلانات کے باوجود سحر و افطار میں روزہ داروں کو اذیت دینے کا سلسلہ جاری، شہری سراپاء احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تمام تر حکومتی وعدوں اور دعووں کے برعکس گیپکو کے سب ڈویژن گوجرہ کے صارفین کی اذیت میں واپڈا کے اہلکاروں نہ کوئی کمی نہ آنے دی۔ پہلی تراویح میں بھی بجلی بند کر کے صارفین دشمنی کو گیپکو گوجرہ کے اہلکاروں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا جبکہ پہلی سحری میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مساجد میں وضو کے لئے پانی کمیاب رہا تو گھر میں خواتین کو بھی سحری کی تیاری اور کھانا بنانے میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔ جبکہ دن بھر بھی واپڈا کی ’’مہربانیوں‘‘ کا یہ سلسلہ جاری رہا۔ شہریوں کا اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیپکو گوجرہ کے اہلکار بے حس ہو چکے ہیں، شاید ان میں خوف خدا بھی نہیں رہا، اسی لئے یہ رمضان میں بھی روزہ داروں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو مسلسل اذیت سے دوچار کئے ہوئے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں