گرمی کا ستایا 16سالہ نوجوان چوٹ دھیراں کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

dead body death moatملک وال(نامہ نگار) نواحی موضع چوٹ دھیراں کا رہائشی 16سالہ ارسلان احمد شدید گرمی کے باعث نہانے کیلئے قریبی لوئر کینال جہلم میں نہانے کیلئے گیا ۔ ارسلان رسہ پکڑ کر نہا رہا تھا کہ اچانک رسہ اس کے ہاتھ سے چھوٹ گیا گیا جس سے وہ پانی میں ڈوب گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم پہنچ گئی اور ڈوبنے والے نوجوان کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک اسے نہر سے نہیں نکالا جا سکا۔ جبکہ اندھیرا ہونے پر ریسکیو ٹیم نے آپریشن توک دیا تاہم گاؤ ں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نہر سے نوجوان کو نکالنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں