ضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین نے رمضان المبارک کیلئے اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sialضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین نے رمضان المبارک کیلئے اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی
آٹے کا 10کلو کا تھیلا 310کی بجائے 290، گھی فی کلو 10روپے، چاول فی کلو 5روپے کم قیمت پر ملے گا،ڈی سی او کا نوٹیفکیشن جاری
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام ضروری اشیائے خوردنی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آٹے کا 10کلو کا تھیلا 310کی بجائے 290، گھی فی کلو 10روپے، چاول فی کلو 5روپے کم قیمت پر ملے گا۔ دال چنا موٹی کی قیمت 130بجائے 120روپے، دال چنا باریک 125کی بجائے 115روپے، دال مسور موٹی 128کی بجائے 118، دال مسور باریک 152کی بجائے 142، دال ماش( چھلکا) 230کی بجائے 220، دال ماش چمن 258کی بجائے 248، دال مونگ (دھلی ہوئی 125کی بجائے 123، دال مونگ (چھلکا) 120کی بجائے 118، کالا چنا (باریک) 124کی بجائے 122، سفید (کینیڈا) 152کی بجائے150، سفید چنا (مقامی) 130کی بجائے 128، سرخ مرچ کی قیمت 250 کی بجائے 245روپے ہوگی۔ڈی سی او نے بیسن کی نئی قیمت 120روپے کلو، چینی 55روپے کلو، کھلا دودھ 65روپے، مٹن 550روپے کلو، بیف کی قیمت 280روپے کلو مقرر کی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں