گیپکو سب ڈویژن ملک وال نے رمضان المبارک کی آمد پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا

Load sheding kitchen khanaملک وال(نامہ نگار)  گیپکو سب ڈویژن ملک وال نے رمضان المبارک کی آمد پر شیڈول لوڈ شیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر کے عوام کو تحفہ پیش کر دیا ہے جس پر شان پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر نسیم اکمل خان اور جنرل سیکرٹری ساجد مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو اور بھی بڑھا دیا گیا ہے انہوں نے گیپکو چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن ملکوال کے علاقہ میں لوڈشیڈنگ میں عوام کو ریلیف دیا جائے ورنہ اس اقدام کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں