ڈی سی او کا ملکوال رمضان بازار کا دورہ،اشیا کا معیار چیک کیا، نرخنامے نمایاں جگہوں پر نصب کئے جائیں

Malakwal Ramzan bazaarرمضان بازار وں میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جارہا ہے،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
صارفین کی سہولت کا اچھا انتظام کیا گیا ہے،معیاری اشیا کی وافر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے،شکایت پر فوری ایکشن ہوگا،مظفر خان سیال
ڈی سی او کا ملکوال رمضان بازار کا دورہ،اشیا کا معیار چیک کیا، نرخنامے نمایاں جگہوں پر نصب کئے جائیں،اے سی آصف رضا کو ہدایت
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں قائم 5رمضان بازار وں میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ ہر رمضان بازار میں صارفین کی سہولت کا اچھا انتظام کیا گیا ہے جبکہ معیاری اشیا کی وافر مقدارمیں دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ملکوال میں رمضان بازار کے دورے میں انہوں نے کہا کہ صارفین رمضان بازار سے متعلق کسی بھی شکایت سے آگاہ کریں فوری ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی سی او نے رمضان بازار کے تمام سٹالوں اور اشیا کے معیار کو چیک کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا کو ہدایت کی کہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر نصب کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ عوام کی خدمت کو ہر چیز پر مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر صارفین سے بھی اشیا کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں پوچھا۔ اے سی ملکوال آصف رضا نے بتایا کہ صارفین وزن یا قیمت میں کمی بیشی کیلئے مجھ سے براہ راست رابطہ کررہے ہیں اور اور ان کی شکایات کی فوری دادرسی کی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں