ریسکیو 1122کی دیگر اداروں کے اشتراک سے فرضی مشق کا انعقاد،ضلعی افسران کی شرکت

Mock exerxcise mandi bahauddinمنڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ریسکیو 1122کی دیگر اداروں کے اشتراک سے فرضی مشق کا انعقاد ، سیلا ب کے دوران پانی میں ڈوبتے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ اور مقامی اداروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مشق کی گئی ۔اے ڈی سی افضال وڑائچ ، ڈی ای او 1122 انجینئر عمران خان،AC شبیر چیمہ،ڈی ایچ او ضیاء اﷲ صدیقی ،ڈی او انفارمیشن، سول ڈیفنس ، محکمہ صحت ،شاتک ، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ پولیس سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مظفرخان سیال کی ہدایت پراے ڈی سی افضال احمد وڑائچ کی سربراہی میں ریسکیو 1122نے دیگر اداروں کے اشتراک سے رسول بیراج پر فرضی مشق کا انعقاد کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی افضال وڑائچ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122عمران خان نے کہا کہ ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد سیلاب کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122اور تمام ادارے ضلعی حکومت کے ساتھ سیلاب سمیت دیگر سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اﷲ صدیقی ، سپیشل برانچ پولیس طارق محمود ،آر ایچ سی مونگ کے ڈاکٹر فضل،میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق ، ایڈمن ذیشان اﷲ سمیت دیگر افسران، صحافی برادری کے اراکین اورVTIمونگ کے ریسکیو سکاؤٹس بھی موجود تھے ۔ اس فرضی مشق میں ریسکیو 1122کے علاوہ محکمہ صحت ، TMA ، سول ڈیفنس، شاتک ، محکمہ لائیو سٹاک سمیت دیگراداروں نے امدادی کیمپ لگائے ۔ اس موقع پر ریسکیو1122کے اہلکاروں اور سکاوٹس کی جانب سے سیلاب کی صورت میں متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے ، ڈوبتے شخص کو پانی سے نکالنے، مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہر ہ کیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں