موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث واپڈا کا میٹر ریڈر پولیس کی نظروں سے اوجھل

Wapda meter reader munawarموٹر سائیکل چوری کے 22 سے زائد مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی چور گینگ کا ،رکن واپڈا کا میٹر ریڈر پولیس کی نظروں سے اوجھل ، گرفتار کر کے چوری شدہ درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد کی جائیں عوام الناس کا ڈی ایس پی رانا اسلام سے مطالبہ ، الزامات بے بنیاد ہیں اپنے دوست میاں امجد کے کہنے پر نکو ملتانی کو چلپور میں رہائش دی
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ملک وال شہر اور گردونواح میں رواں سال درجنوں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہوئیں جن کے مقدمات صرف رجسٹروں کی زینت بن گئے مگر تا حال کوئی برآمدگی نہ ہوئی ہے گذشتہ روز پولیس نیو تھانہ ملتان کے سب انسپکٹر شفیع نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ملک وال کی حدود میں محلہ چل پور کے رہائشی منور کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سب انسپکٹر شفیع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مشہور زمانہ اور ملک وال ، میانی، شاہ پور اور ملتان سمیت موٹر سائیکل چوری کے 22سے زائد مقدمات میں ملوث حمیدا عرف نکو ملتانی نے نیو تھانہ ملتان میں دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہماری گینگ کا ماسٹر مائنڈ ملک وال چلپور کا رہائشی منور سلیم ہے جو واپڈا کا میٹر ریڈر ہے جس کے پاس ہم رہائش پذیر ہوتے ہیں سب انسپکٹر شفیع نے کہا کہ نکو ملتانی نے انکشاف کیا کہ ہم موٹر سائکلیں چوری کر کے منور سلیم کے حوالے کر دیتے جو اپنی دیگر گینگ کے ہمراہ انجن نمبر اور چیسز نمبر ٹمپر کر کے جعلی رجسٹریشن بکس بنا کر دور دراز علاقوں میں فروخت کر دیتا ہے اور ہمیں فی موٹر سائیکل حصہ دیتا ہے ملزم منور سلیم کو مقدمہ نمبر190/16میں نامزد کیا گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا سب انسپکٹر شفیع نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم منور نے پولیس تھانہ ملتان کو مقدمہ میں مطلوب موٹر سائیکل ہنڈا 125اور چنگ چی واپس کرنے کا کہا جس پر پولیس نے ملزم کو پیش ہونے کے لیے کہا تاحال ملزم پیش نہ ہو سکا ملتان پولیس کی کاروائی کے بعد لیاقت، ظفر اقبال، امجد نے میڈیا کے زریعے ڈی ایس پی رانا اسلام سے مطالبہ کیا کہ بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ کو فی الفور گرفتار کر کے تفتیش کی جائے اور ملک وال کے علاقہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی جائیں کیونکہ نکو ملتانی کچھ عرصہ قبل ملک وال پولیس کو بھی چوری کی وارداتوں کی تفتیش کیلئے شاہ پور جیل سے ریمانڈ پر لائی تھی اس سلسلہ میں منور سلیم سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ الزامات بے بنیاد ہیں اپنے دوست میاں امجد جس کا اس گینگ سے تعلق ہے اس کے کہنے پر حمیدا عرف نکو ملتانی و دیگر کو صرف رہائش دی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں