ریلوے سکول ملکوال میں تقریب تقسیم انعامات

prize distribution malakwal
ملک وال (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے نعرہ پر اساتذہ نے عمل کر کے تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی شفقت محمود گوندل نے محکمہ تعلیم کی طرف سے ریلوے سکول ملکوال میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کی بناء پر تعلیم کی آج صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ابھی ہمیں اور جانفشانی سے کام کرنا ہے اور اس طرح کی تقریبات کا مقصد طلباء میں شعور اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعلیم کے شعبہ سمیت دیگر تمام شعبوں میں بہتری کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جن کے ثمرات اب عوام تک پہنچ رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن قاضی ظہور حسین نے کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں ایم پی اے شفقت محمود گوندل کا جو ہماری تقریب میں تشریف لائے اور ہماری عزت افزائی کی اس موقع پر ہیڈماسٹر ہائی سکول ملکوال حفیظ احمد گوندل ،آصف گوندل ،ڈپٹی ڈی او امانت علی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں