نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن کے گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی و قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

choor chor arrestedملک وال(نامہ نگار)نامعلوم ڈاکو دن دیہاڑے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج۔تفصیلات کیمطابق محلہ اسلام نگر میں ایک کار میں سوار 6ڈاکو سہ پہر 3بجے آئے اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن چودھری غلام محی الدین کے گھر میں گھس گئے ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا اور 41تولے طلائی زیورات، ایک لاکھ مالیتی راڈو گھڑی ، 80ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ملک وال نے چودھری غلام محی الدین کے بیٹے محمد عمیر محی الدین کی درخواست پر 6نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں