شاہ تاج شوگرملزکی انتظامیہ نے بیمار ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا

job leave tension
ملک وال(نامہ نگار ) شاہ تاج شوگرملزکی انتظامیہ نے بیمار ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ ملازم کی ڈی سی منڈی بہاولدین سے شوگر مل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی اپیل تفصیلات کے مطابق محلہ چلپور کے رہائشی نوجوان نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ شاہ تاج شوگر ملز کی انتظامیہ نے مجھے بیماری کے دوران چھٹیاں کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے جس سے میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے میں ڈی سی او منڈی بہاوالدین مظفر سیال سے اپیل کرتا ہوں کہ شاہ تاج ملز کی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں