ملکوال:عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے دو افراد پر،فائرنگ ایک ہلاک،ایک زخمی

Deadbody of shamsheer malakwal
عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد واپس جانے والے دو افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ ایک ہلاک، ایک شدید زخمی، مقتول پارٹی نے کچھ عرصہ قبل ملزم پارٹی کا بندہ قتل کیا تھا ، مقدمہ درج ۔
ملک وال(نامہ نگار)تفصیلات کیمطابق موضع ریڑکا بالا کے رہائشی شمشیر عرف شیرا کی ملزم محمد شیراز سے دشمنی تھی۔ گزشتہ روز شمشیر اپنے ساتھی عابد کے ہمراہ ایک کیس کی پیشی کے سلسلہ میں ملک وال سول کورٹس آیا جب وہ موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا تو چک رائب کے قریب مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے شمشیر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ عابد شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مقتول کے بھائی رجب علی کی درخواست پر محمد شیراز ، سرفراز اور ظفر سمیت دس افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول پارٹی نے کچھ عرصہ قبل ملزم پارٹی کا بندہ قتل کیا تھا۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں