رمضان المبارک رحمت خداوندی کے حصول کا مہینہ ہے،امت محمدیہ کے گناہ دھل جاتے ہیں

ramzan ramadan ramadhan
ملک وال (نامہ نگار)رمضان المبارک رحمت خداوندی کے حصول کا مہینہ ہے،امت مسلمہ پرلطف واحسان کی بارش برستی ہے،امت محمدیہ کے گناہ دھل جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے رہنما مفتی قاضی عبیداﷲ نے جامع ضیا ء الاسلام ملک وال میں ہونے والے استقبال رمضان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکار دو عالم کے توسط وسیلہ سے ہم پر احسان عظیم ہوا کہ ہمیں کتاب ملی جو تمام کتابوں کی سردار مہینہ ملا جو تمام مہینوں کا سردار اور نبی آخرالزامان ملے۔جو تمام انبیاء رسل کے سردار ہیں اس ماہ مقدس میں ہمیں گناہوں سے توبہ کر کے نیکیوں کے حصول اور قرآنی برکات سے مستفید ہونا چاہیے ،اہلسنت والجماعت کے رہنما صاحبزادہ مفتی قاضی عبیداﷲ نے رمضان المبارک کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک قرآن پاک کے نزول کا مہینہ ہے لہذاہمیں بھی اس ماہ مقدس میں قرآن سے تعلق قائم کرنا چاہیے تاکہ رحمت الٰہی سے مستفید ہوں ،قرآن ہی صراط مستقیم پر چلانے والی کتاب ہے قرآن سے تعلق قائم کر کے ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں مفتی قاضی عبیداﷲ نے امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں