محب وطن طلبہ پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے:انجمن طلبہ اسلام

Bilal hassan ATI gojra
محب وطن طلبہ پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے:انجمن طلبہ اسلام
تعلیمی بجٹ 4%کرنے کی بجائے پہلے سے مختص بجٹ میں سے 76ملین کمی کر کے تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے :بلال حسن
گوجرہ(نامہ نگار)کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید افضال شاہ پر قاتلانہ حملہ کی اے ٹی آئی ضلع منڈی بہاؤالدین کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ضلعی راہنما اے ٹی آئی بلال حسن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان EDUCATION FOR PEACEاورپاکستان کی بقاء ۔۔۔تحریک فروغ عشق مصطفی ﷺ پرجاری سال مختلف پروگرامز کر رہے ہیں اسی سلسلہ میں کراچی میں تعلیم بچاؤ کنونشن کاانعقاد اور تعلیم دشمنوں کے خلاف تحریک چلانے انجمن طلبہ اسلام ڈویژن کراچی کے کارکن سید افضال شاہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور تعلیم دشمنوں کو گرفتار کریں علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تعلیمی بجٹ 4%کرنے کی بجائے پہلے سے مختص بجٹ میں سے 76ملین کمی کر کے تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں