کوٹہڑہ میں سیوریج نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندہ پانی کی روانی بند ،بدبو اور آمدورفت میں مشکلات

Kotehra Severage system
ملک وال(نامہ نگار) موضع کوٹہڑہ میں سیوریج نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندہ پانی کی روانی بند پانی گلیوں میں کھڑا ہو گیا بدبو اور آمدورفت میں مشکلات سے اہل علاقہ پریشان، بلاتاخیر صفائی کرائی جائے متاثرہ علاقہ کے مکینوں کا ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ ۔ تفصیلات کیمطابق ملک وال سے ملحقہ موضع کوٹہڑہ میں سیوریج نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے صورتحال ابتر ہو گئی نالیوں میں مناسب صفائی نہ ہونے کے سبب اکثر جگہوں پر گندے پانی کی نکاسی بند ہونے سے پانی گلیوں میں پھیل گیا جبکہ گندہ پانی نالیوں میں کھڑا رہنے سے بدبو سے متاثرہ علاقہ کے مکینوں کا برا حال ہے ۔ گندہ پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے جہاں لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں مختلف قسم کی بیماریوں بھی پھیل رہی ہیں ۔ بالخصوص بچوں سمیت کئی لوگ گندے پانی اور کیچڑ کی وجہ سے گر کر زخمی بھی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مساجد جانے والے نمازیوں کے کپڑے بھی گلیوں میں کھڑے گندے پانی سے اکثر خراب ہو جاتے ہیں ۔ متاثرہ علاقہ کے مکینوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج نالیوں کی بلاتاخیر صفائی کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں