رمضان میں شہریوں کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے دو رمضان بازار لگائے ہیں

AC Asif Raza Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے و اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے بتایا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ملک وال اور رکن میں دو رمضان بازار لگا دیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو روز مرہ کی اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں گی ۔ آصف رضا نے کہا کہ رمضان بازار میں معیاری اشیا کی یقینی بنائی جائے گی غیر معیاری اشیا کی فروخت پر متعلقہ دکاندار کیخؒاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کیمطابق تحصیل انتظامیہ سستا رمضان بازار لگا دیے گئے ہیں جہاں لوگ اپنی ضرورت کیمطابق چینی، دال، آٹا ، چاول، سبزیاں ، گوشت اور دیگر اشیا خرید سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کے معاملہ میں کسی بھی قسم کی غفلت ، کوتاہی یا سستی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں