ٹیکس نادہندگان سے کوئی رعایت نہ کی جائے، محاصل اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں،ڈی سی او

Reveneu officers mandi bahauddin

زرعی انکم ٹیکس نہ ادا کرنیوالوں کی گرفتاریاں شروع ، 4نادہندگان کو پکڑ کر ایک لاکھ 65ہزار روپے وصول کرلئے، اے سی پھالیہ کی بریفنگ
لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزیشن،بلاک کھیوٹ کی تصدیق کا عمل جلد مکمل ہونا چاہیئے،برسات سے پہلے تمام حفاظتی بند چیک کئے جائیں،مظفر سیال
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی اومظفر خان سیال نے ریونیو افسروں پر زور دیاہے کہ 30جون تک محاصل کی وصولی کے اہداف ہر صورت میں حاصل کئے جائیں۔ ٹیکس چوری کرنے والوں اور نادہندگان سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔ ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری اورترقی کیلئے ٹیکسوں کی وصولی نہایت ضروری ہے۔اے سی پھالیہ کاشف اعوان نے بتایا کہ زرعی انکم ٹیکس نہ ادا کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 4نادہندگان کو پکڑ کر واجب الاداایک لاکھ 65ہزار روپے وصول کرلئے۔ ڈی سی او نے دیگر ریونیو افسروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ٹیکس وصولی کیلئے قانون کے اندر دیے گئے تمام اختیارات استعمال کریں۔انہوں نے انچارج اراضی سنٹرز سے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور بلاک کھیوٹ کی تصدیق کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے۔دریں اثناایک اور اجلاس میں مظفر خان سیال نے ہدایت کی کہ موسم برسات سے پہلے دریاؤں اور نہروں کے تمام حفاظتی بند چیک کئے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ آبپاشی کے افسران حفاظتی پشتوں کی مرمت وقت پر یقینی بنائیں۔ سیلاب سے نمٹنے کی مشینری چالو حالت میں رکھی جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ریسکیو1122نے ضروری تعداد میں کشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر آلات کا بندوبست کرلیا ہے جبکہ لائیوسٹاک نے مویشیوں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی ہے۔ڈی سی او نے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ سیٹس اور دیگر مشینری کوفعال رکھاجائے۔ سیلاب کے خطرے کے تدارک کیلئے قبل ازوقت انتظامات نہایت ضروری ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں