مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Advisor mohtasif malakwal
ملک وال(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار ایڈوائزر محتسب پنجاب تحصیل ملکوال ساجدہ اقبال نے سول ہسپتال ملکوال کے معائنہ کے بعد ایم ایس ڈاکٹر الیاس گوندل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت ہر شخص کا بنیادی حق ہے اس لئے اس کی بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہئے ساجدہ اقبال نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کا معیار اطمینان بخش ہے اور طبی عملہ پوری ذمہ داری سے ڈیوٹی سرانجام دے رہاہے انہوں نے کہا کہ میڈیکولیگل فوری اورمیرٹ پر جاری کئے جائیں جبکہ ہسپتال کے تمام شعبہ جات کو مکمل فعال کیا جائے مریضوں کے بیڈز میں اضافہ کیا جائے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران متبادل بجلی کے انتظام کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں