منڈی بہاؤالدین میں 5رمضان بازار فعال، شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،ڈی سی او

Ramzan bazaar meetingمنڈی بہاؤالدین میں 5رمضان بازار فعال، شہریوں کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے،ڈی سی او
سستی اور معیاری اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، صارفین کیلئے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے، صفائی کا مثالی بندبست ہونا چاہیئے،مظفر خان سیال
30جون تک تمام جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں، خطرناک عمارتوں کی مرمت اور تعمیر کا ہدف ہرصورت میں حاصل کیا جائے،ڈی سی او
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع بھر میں 5رمضان بازار فعال ہو گے اور ڈی سی او نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ضلعی افسروں اور تاجر رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ ہر رمضان بازار میں صارفین کیلئے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ صفائی کا مثالی بندبست ہونا چاہیئے۔میں خود ہر رمضان بازار کا دورہ کروں گا ۔ فوکل پرسن افضال احمد وڑائچ اور اسسٹنٹ کمشنرز اشیا کی وافر دستیابی یقینی بنانے کے لئے تاجر تنظیموں سے رابطے رکھیں گے۔ تاجر رہنماؤں دیوان معزاﷲ،اسد ادریس،بابو بشیر ،خواجہ عامر اکبر اور دیگر نے یقین دلایا کہ ماہ مقدس میں عوام کی سہولت کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔دریں اثنا ایک اور اجلاس میں ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا کہ 30جون تک تمام جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں۔بالخصوص سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی مرمت اور تعمیر کا ہدف ہرصورت میں حاصل کیا جائے۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے بتایا کہ ہائی سکولوں میں آئی ٹی لیبز کے قیام کا سو فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں