محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین رواں ہفتے 103کسانوں کو15لاکھ کی سبسڈی دے گا

kisan
کٹا، بھینس بچاؤ اورکٹافربہ سکیم کے تحت پہلے مرحلے کیلئے امدادی چیک موصول ہوگئے، ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ممتاز بیگ
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )پنجاب حکومت کی ’’کٹا، بھینس بچاؤ ‘‘اور’’کٹافربہ‘‘سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں محکمہ لائیو سٹاک منڈی بہاؤالدین رواں ہفتے 103کسانوں کو15لاکھ روپے کی سبسڈی دے گا۔ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ممتاز بیگ نے بتایا کہ مجموعی طورپر دیہات کے140 غریب افراد ، بیواؤں اور بے سہارا خواتین میں فی جانور 6500روپے’’کٹا، بھینس بچاؤ ‘‘ منصوبے کے تحت تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ’’کٹافربہ‘‘سکیم کے تحت 150افراد کو فی جانور 4ہزارروپے کی سبسڈی دی جائے گی۔دونوں سکیموں کیلئے بالترتیب 9لاکھ اور 6لاکھ روپے کے چیک موصول ہو گئے ہیں۔ جو جلد درخواست گزاروں کو دے دئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں