غریب محنت کش کے 13 سالہ بیٹے کو ہیموفیلیا کی بیماری لاحق،حکومت سے مدد کی اپیل

Malakwal news

ملک وال (نامہ نگار)غریب محنت کش کے 13 سالہ بیٹے کو ہیموفیلیا کی بیماری لاحق ہوگئی ڈاکٹروں نے بیرون ملک سے علاج کروانے کا مشورہ دے دیا محنت کش کی پریس کلب میں بیمار بیٹے کے ہمراہ حکومت سے مدد کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی موضع چوٹ دھیراں کے رہائشی محنت کش محمد انار نے اپنے 13 سالہ بیمار بیٹے علی حمزہ کے ہمراہ پریس کلب ملکوال میں صحافیوں کو بتایا کہ میرے بیٹے کو ہیموفیلیا کی بیماری لاحق ہوچکی ہے اور میں اب تک اپنے بیٹے کے علاج معالجہ کے لئے گھر فروخت کر کے اپنی ساری جمع پونجی خرچ کر چکا ہوں اور اب گاؤں کے چوہدری کے مکان میں رہائش پذیر ہوں اور اپنے بیٹے کے علاج کے لئے پریشان ہوں کیونکہ ڈاکٹروں نے مجھے بیٹے کے علاج کے لئے بیرون ملک جانے کا مشورہ دیا ہے میں غریب آدمی ہوں اس سے پہلے میرا ایک بیٹا عبدالغفور علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہو چکا ہے اب میں اپنے دوسرے بیٹے کو کھونا نہیں چاہتا حکومت بیٹے کے علاج کے لئے میری مدد کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں